سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 318

اللہ نے جو بیماری بھی اتاری اس کا علاج بھی نازل فرمایا

راوی: محمد بن صباح , سفیان بن عیینہ , زہری , ابی خزامہ , ابوخزامہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ ابْنِ أَبِي خِزَامَةَ عَنْ أَبِي خِزَامَةَ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَأَيْتَ أَدْوِيَةً نَتَدَاوَی بِهَا وَرُقًی نَسْتَرْقِي بِهَا وَتُقًی نَتَّقِيهَا هَلْ تَرُدُّ مِنْ قَدَرِ اللَّهِ شَيْئًا قَالَ هِيَ مِنْ قَدَرِ اللَّهِ

محمد بن صباح، سفیان بن عیینہ، زہری، ابی خزامہ، حضرت ابوخزامہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ جن دواؤں سے ہم علاج کرتے ہیں اور جو منتر ہم پڑھتے ہیں اور جو پرہیز (اور بچاؤ کی تدبیریں ، حفاظت ودفاع کا سامان) ہم اختیار کرتے ہیں ، بتائیے یہ اللہ کی تقدیر کو ٹال سکتے ہیں ؟ فرمایا یہ خود اللہ کی تقدیر کا حصہ ہیں ۔

It was narrated that Abu Khizamah said: "The Messenger of Allah P.B.U.H was asked: 'Do you think that the medicines with which we treat ourselves, the Ruqyah by which we seek healing, and the means of protection that we seek, change the decree of AUiihat all?' He said: 'They are part of the decree of Allah.": (Da'if)

یہ حدیث شیئر کریں