سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 431

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لباس کا بیان ۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابواسامہ , سلیمان بن مغیرہ , حمید بن ہلال ابوبردہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ فَأَخْرَجَتْ لِي إِزَارًا غَلِيظًا مِنْ الَّتِي تُصْنَعُ بِالْيَمَنِ وَکِسَائً مِنْ هَذِهِ الْأَکْسِيَةِ الَّتِي تُدْعَی الْمُلَبَّدَةَ وَأَقْسَمَتْ لِي لَقُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمَا

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابواسامہ، سلیمان بن مغیرہ، حمید بن ہلال حضرت ابوبردہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا انہوں نے مجھے ایک موٹا سا تہبند نکال کر دیا جو یمن میں بنایا اور یہ عام سی چادر جس کو ملبدہ کہتے ہیں پھر قسم کھا کر مجھے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتقال ان دو کپڑوں میں ہوا۔

It was narrated that Abu Burdah said: I entered upon ,Aishah and she brought out to me a thick waist wrap of the type made in Yemen, and one of these cloaks that are called Mulabbadah, and she swore to me that the Messenger of Allah P.B.U.H had passed away in them." (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں