سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 545

والد کو اولاد کے ساتھ حسن سلوک کرنا خصوصاً بیٹیوں سے اچھا برتاؤ کرنا۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابواسامہ , اسامہ ہشام بن عروہ , ام المومنین سیدہ عائشہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَدِمَ نَاسٌ مِنْ الْأَعْرَابِ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا أَتُقَبِّلُونَ صِبْيَانَکُمْ قَالُوا نَعَمْ فَقَالُوا لَکِنَّا وَاللَّهِ مَا نُقَبِّلُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَمْلِکُ أَنْ کَانَ اللَّهُ قَدْ نَزَعَ مِنْکُمْ الرَّحْمَةَ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابواسامہ، اسامہ ہشام بن عروہ، ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ دیہات کے کچھ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ عرض کرنے لگے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے بچوں کو چومتے بھی ہیں ؟ لوگوں نے جواب دیا جی ہاں کہنے لگے واللہ ہم تو نہیں چومتے اس پر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے تمہارے دلوں سے رحمت (اور شفقت) نکال دی ہو تو مجھے کیا اختیار ہے۔ (کہ تمہارے دلوں میں شفقت بھردوں) ۔

It was narrated 'Aishah said: Some Bedouin people came to the Prophet and said: 'Do you kiss your children?' He said: 'Yes.' He said: 'But we, by Allah, never kiss (our children).' The Prophet said: 'What can I do if Allah has taken away mercy from you?'"

یہ حدیث شیئر کریں