سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ فتنوں کا بیان ۔ حدیث 809

لا الہ الا اللہ کہنے والوں سے ہاتھ روکنا

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , عبداللہ بن بکرسہمی , حاتم بن ابی صغیرہ , نعمان بن سالم عمرو بن اوس

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَکْرٍ السَّهْمِيُّ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ أَنَّ عَمْرَو بْنَ أَوْسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ أَوْسًا أَخْبَرَهُ قَالَ إِنَّا لَقُعُودٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُصُّ عَلَيْنَا وَيُذَکِّرُنَا إِذْ أَتَاهُ رَجُلٌ فَسَارَّهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اذْهَبُوا بِهِ فَاقْتُلُوهُ فَلَمَّا وَلَّی الرَّجُلُ دَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ هَلْ تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَالَ نَعَمْ قَالَ اذْهَبُوا فَخَلُّوا سَبِيلَهُ فَإِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّی يَقُولُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِکَ حَرُمَ عَلَيَّ دِمَاؤُهُمْ وَأَمْوَالُهُمْ

ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن بکرسہمی، حاتم بن ابی صغیرہ، نعمان بن سالم عمرو بن حضرت اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں واقعات سنا رہے تھے اور نصیحت فرما رہے تھے کہ ایک مرد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرگوشی کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسے لے جاؤ اور قتل کر دو جب اس نے پشت پھیری تو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے بلا کر پوچھا کیا تم گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ؟ اس نے کہا جی ہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لے جاؤ اس کا راستہ چھوڑ دو (کچھ نہ کہو) کیونکہ مجھے امر ہے کہ لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کے قائل ہو جائیں جب وہ ایسا کرلیں گے تو مجھ پر ان کے خون اور مال حرام ہو جائیں گے

Amr bin Aws narrated that his father, Aws, told him: 'We were sitting with the Prophet P.B.U.H and he was narrating to us and reminding us, when a man came and spoke privately to him. He said: 'Take him away and kill him: When the man turned away, the Messenger of Allah P.B.U.H called him back and said: 'Do you bear witness that none has the right to be worshiped but Allah?" He said, 'Yes: He said: 'Then go and let him go, for I have been commanded to fight the people until they say: La ilaha illallah, then if they do that, their blood and wealth are forbidden to me:" (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں