سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 89

کتے کے شکار کا بیان

راوی: علی بن منذر , محمد بن فضیل , بیان بن بشر , شعبی , عدی بن حاتم

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا بَيَانُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيِّ ابْنِ حَاتِمٍ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ إِنَّا قَوْمٌ نَصِيدُ بِهَذِهِ الْکِلَابِ قَالَ إِذَا أَرْسَلْتَ کِلَابَکَ الْمُعَلَّمَةَ وَذَکَرْتَ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا فَکُلْ مَا أَمْسَکْنَ عَلَيْکَ إِنْ قَتَلْنَ إِلَّا أَنْ يَأْکُلَ الْکَلْبُ فَإِنْ أَکَلَ الْکَلْبُ فَلَا تَأْکُلْ فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَکُونَ إِنَّمَا أَمْسَکَ عَلَی نَفْسِهِ وَإِنْ خَالَطَهَا کِلَابٌ أُخَرُ فَلَا تَأْکُلْ قَالَ ابْن مَاجَةَ سَمِعْتُهُ يَعْنِي عَلِيَّ بْنَ الْمُنْذِرِ يَقُولُ حَجَجْتُ ثَمَانِيَةً وَخَمْسِينَ حِجَّةً أَکْثَرُهَا رَاجِلٌ

علی بن منذر، محمد بن فضیل، بیان بن بشر، شعبی، حضرت عدی بن حاتم فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ سے دریافت کیا ہم لوگ کتوں کے ذریعہ شکار کرتے ہیں۔ فرمایا جب تم اپنے سدھائے ہوئے کتے چھوڑو اور ان پر اللہ کا نام لو۔ تو جو شکار وہ تمہارے لئے پکڑ لائیں ، اسے کھالو اگرچہ وہ اس کو جان سے مار ڈالیں۔ الاّ یہ کہ کتا خود بھی اس شکار میں کچھ کھالے۔ لہٰذا اگر کتا اس شکار میں سے کھالے تو تم اس شکار کو مت کھاؤ کیونکہ اس صورت میں مجھے خدشہ ہے اس شکار کو کتے نے اپنے لئے پکڑ رکھا ہو اور اگر تمہارے کتے کے ساتھ دوسرے کتے بھی شامل ہو جائیں تو پھر بھی تم نہ کھاؤ۔ امام ابن ماجہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے استاذ علی بن منذر (راوی حدیث) کو فرماتے سنا کہ میں نے پچاسی حج کئے جن میں اکثر پیدل تھے۔

It was narrated that 'Adi bin Hatim said: "I asked the Messenger of Allah: 'We are people who hunt with these dogs. He said: 'If you send out your trained dogs and mention the Name of Allah over them, then eat whatever they catch even if they kill it, unless the dog has eaten any of it. If the dog has eaten any of it then do not eat it, for I fear that it will have caught it for itself. And if another dog joins it, then do not eat it." Ibn Majah said: "I heard him, meaning 'Ali bin Mundhir (the narrator), saying: 'I performed Hajj fifty-eight times, most of them walking.'"

یہ حدیث شیئر کریں