مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ قربانى کا بیان ۔ حدیث 1417

امام خطبہ دیتے عصا وغیرہ کا سہارا لے لے

راوی:

وَعَنِ الْبَرَاءِ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم نُوْوِلَ یَوْمَ الْعِیْدِقَوْسًا فَخَطَبَ عَلَیْہِ۔ (رواہ ابوداؤد)

" اور حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ عید کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کمان پیش کی گئی چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سہارا لے کر خطبہ ارشاد فرمایا ۔" (ابوداؤد)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جس طرح عصاء وغیرہ ٹیک کر خطبہ پڑھا جاتا ہے اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصاء کے بجائے کمان ٹیک کر اس کے سہارے خطبہ ارشاد فرمایا۔

یہ حدیث شیئر کریں