مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان ۔ حدیث 517

حیض کا بیان

راوی:

وَعَنْ مَّےْمُوْنَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْھَا قَالَتْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم ےُصَلِّیْ فِیْ مِرْطٍ بَعْضُہُ عَلَیَّ وَبَعْضُہُ عَلَےْہِ وَاَنَا حَآئِضٌ۔(صحیح البخاری و صحیح مسلم)

" اور ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ " رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسی چادر میں نماز پڑھ لیا کرتے تھے کہ جس کا کچھ حصہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر ہوتا تھا اور کچھ حصہ مجھ پر ہوتا تھا اور میں ایام سے ہوتی تھی۔" (صحیح البخاری و صحیح مسلم)

تشریح
اس حدیث نے اس بات کی وضاحت کر دی ہے کہ حائضہ کا پورا جسم ناپاک نہیں ہوتا بلکہ اس کی شرم گاہ کے علاوہ تمام بدن پاک ہوتا ہے کیونکہ حائضہ کا پورا بدن اگر ناپاک ہوتا ہو تو ایسی چادر میں نماز جائز نہ ہوتی جس کا بعض حصہ تو نمازی پر پڑا ہو اور بعض حصہ نجاست و ناپاکی پر۔
حضرت سید جمال الدین رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ " صاحب تخریج نے لکھا ہے کہ میں نے یہ حدیث یعنی صحیح البخاری و صحیح مسلم میں ان کے الفاظ کے ساتھ نہیں پائی ہے البتہ ان میں نیز ابوداؤد میں اس مضمون کی احادیث مذکورہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں