مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ مستحاضہ کا بیان ۔ حدیث 527

مستحاضہ کا بیان

راوی:

وَعَنْ عَدِیٍّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ اَبِیْہٖ عَنْ جَدِّہِ قَالَ یَحْیَی بْنُ مَعِیْنٍ جَدُّ عَدِیٍّ اسْمُہُ دِیْنَارٌ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم اَنَّہُ قَالَ فِی الْمُسْتَحَاضَۃِ تَدَعُ الصَّلَاۃَ اَیَّامَ اَقْرَائِھَا الَّتِی کَانَتْ تَحِیْضُ فِیْھَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتَوَضَّأُ عِنْدَ کُلِّ صَلٰوۃٍ وَ تَصَوْمُ وَتُصَلِّی۔ (رواہ الجامع ترمذی و ابوداؤد)

" اور حضرت عدی ابن ثابت سے مروی ہے کہ ان کے والد اپنے والد سے یعنی یحییٰ ابن معین سے جو عدی کے دادا ہیں اور جن کا نام دینار ہے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ " آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مستحاضہ کے بارے میں فرمایا کہ " جن دنوں اسے (عادت کے موافق) حیض آتا تھا اسے چاہئے کہ ان میں نماز چھوڑ دے پھر (ان دنوں کے بعد ایک مرتبہ) نہائے اور ہر نماز کے لئے تازہ وضو کرے اور روزہ رکھے اور نماز بھی پڑھے۔" (سنن ابوداؤد، جامع ترمذی )

تشریح
یہ حدیث ضعیف ہے نیز ایک دوسری روایت کے یہ الفاظ ہیں فَتَوَضَّا لِوَقْتِ کُلِّ صَلٰوۃٍ یعنی مستحاضہ ہر نماز کے وقت وضو کرے۔"

یہ حدیث شیئر کریں