مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ حجۃ الوداع کے واقعہ کا بیان ۔ حدیث 1102

حج کے مہینوں میں عمرہ کرنا جائز ہے

راوی:

وعن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم " هذه عمرة استمتعنا بها فمن لم يكن عنده الهدي فليحل الحل كله فإن العمرة قد دخلت في الحج إلى يوم القيامة " . رواه مسلم
وهذا الباب خال عن الفصل الثاني

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ عمرہ ہے جس سے ہم نے فائدہ اٹھایا ہے جس کے پاس قربانی کا جانور نہ ہو وہ ہر طرح سے حلال ہو جائے (یعنی عمرہ کے بعد پورا احرام کھول دے) کیونکہ حج کے مہینوں میں عمرہ کرنا قیامت تک کے لئے جائز ہو گیا ہے۔ (مسلم)

تشریح
اس حدیث میں بھی تمتع سے مراد اس کے لغوی معنی ہیں یعنی فائدہ اٹھانا ۔ اس کی بقیہ وضاحت پہلے ذکر ہو چکی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں