مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ عرفات اور مزدلفہ سے واپسی کا بیان ۔ حدیث 1148

عرفات سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی واپسی

راوی:

عن هشام بن عروة عن أبيه قال : سئل أسامة بن زيد : كيف كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يسير في حجة الوداع حين دفع ؟ قال : كان يسير العنق فإذا وجد فجوة نص

حضرت ہشام بن عروہ اپنے والد حضرت عروہ سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا گیا کہ حجۃ الوداع کے موقع پر عرفات سے واپسی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رفتار کیا تھی؟ انہوں نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رفتار تیز تھی اور جہاں کہیں کشادہ راستہ ملتا (اپنی سواری ) دوڑاتے۔ (بخاری ومسلم)

یہ حدیث شیئر کریں