مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ جن چیزوں سے محرم کو بچناچاہئے ان کا بیان ۔ حدیث 1224

جن چیزوں سے محرم کو بچنا چاہئے ان کا بیان

راوی:

جیسا کہ پہلے بتایا جا چکا ہے احرام باندھ لینے کے بعد کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو محرم پر حرام ہو جاتی ہے اور ان چیزوں سے اجتناب محرم کے لئے ضروری ہوتا ہے ، پھر ان میں بعض چیزیں ایسی ہیں جن کے ارتکاب سے دم یعنی جانور ذبح کرنا واجب نہیں ہوتا۔ چنانچہ اس باب میں ان چیزوں کا ذکر ہو گا جن سے محرم کو بچنا چاہئے اور ضمنا وہ چیزیں بھی ذکر ہوں گی جو محرم کے لئے مباح ہیں۔
اس موقع پر اتنی بات جان لیجئے کہ جن ممنوع چیزوں کے ارتکاب سے صدقہ واجب ہوتا ہے ان میں بعض چیزیں تو ایسی ہیں جن کی وجہ سے بطور صدقہ نصف صاع(یعنی ایک کلو ۶٣٣گرام) گیہوں یا ایک صاع(یعنی تین کلو ٢٦٦ گرام) جو دینا بھی واجب ہوتا ہے اور بعض چیزیں ایسی ہیں جن میں صدقہ کی مقدار اس سے بھی کم ہے اور بعض چیزیں ایسی ہیں جن میں کوئی بھی غیر متعین چیز تھوڑی سی صدقہ کر دینا واجب ہوتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں