مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ محرم کے لئے شکار کی ممانعت کا بیان ۔ حدیث 1250

حملہ آور درندے کو مار ڈالنے کا حکم

راوی:

وعن أبي سعيد الخدري عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " يقتل المحرم السبع العادي " . رواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ۔ محرم حملہ کرنے والے درندے کو مار ڈالے۔

تشریح
حملہ کرنے والے، کا مطلب یہ ہے کہ وہ جان لینے یا زخمی کرنے کے لئے چڑھ دوڑے جیسے شیر ، بھیڑیا اور چیتا وغیرہ کہ یہ درندے انسان کو دیکھتے ہی اس پر حملہ آور ہو جاتے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں