مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ حرم مکہ کی حرمت کا بیان ۔ حدیث 1271

مخرب کعبہ کے بارہ میں پیش گوئی

راوی:

وعن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " كأني به أسود أفحج يقلعها حجرا حجرا " . رواه البخاري

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ گویا میں خانہ کعبہ کی تخریب کرنے والے کو دیکھ رہا ہوں، وہ ایک سیاہ رنگ کا اور پھڈا شخص ہو گا جو خانہ کعبہ کا ایک پتھر اکھاڑ ڈالے گا۔ (بخاری)

تشریح
افحج (پھڈا ) اس شخص کو کہتے ہیں جس کے پنجے آپس میں ملے ہوں ہو اور ایڑیاں اور پنڈلیاں دور دور ہوں۔

یہ حدیث شیئر کریں