مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ مردہ کو دفن کرنے کا بیان ۔ حدیث 184

بغلی قبر کی فضیلت

راوی:

وعن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " اللحد لنا والشق لغيرنا " رواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا " لحد" یعنی بغلی قبر، ہمارے لئے ہے اور شق (یعنی صندوقی قبر) دوسروں کے لئے ہے۔ (ترمذی، ابوداوئد، نسائی، ابن ماجہ، اور امام احمد نے اس روایت کو جریر بن عبداللہ سے نقل کیا ہے)

تشریح
علماء نے اس حدیث کے کئی معنیٰ بیان کئے ہیں لیکن زیادہ صحیح معنی یہ ہیں کہ " لحد" یعنی بغلی قبر ہم انبیاء کی جماعت کے لئے ہے اور شق یعنی صندوقی قبر جماعت انبیاء کے علاوہ دوسروں کے لئے جائز ہے گویا لحد کی فضیلت بیان کی جا رہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ بغلی قبر کی نسب جماعت انبیاء کی طرف کر کے اس کی فضیلت اور اولیت کا اظہار فرمایا جا رہا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں