مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ جن چیزوں میں زکوۃ واجب ہوتی ہے ان کا بیان ۔ حدیث 299

غلہ وکھجور کی زکوۃ

راوی:

وعن أبي سعيد الخدري أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " ليس في حب ولا تمر صدقة حتى يبلغ خمسة أوسق " . رواه النسائي

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں راوی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا " غلہ اور کھجور میں اس وقت تک زکوۃ واجب نہیں جب تک کہ ان کی مقدار پانچ وسق (پچیس من ساڑھے بارہ سیر) نہ ہو" ۔ (نسائی)

تشریح
غلہ اور کھجوروں کی زکوۃ کے بارے میں میں گزشتہ صفحات میں تفصیل کے ساتھ بیان کیا جا چکا ہے وہیں کسی موقع پر " وسق" کی توضیح بھی کی گئی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں