مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ بہترین صدقہ کا بیان ۔ حدیث 429

اہل وعیال پر خرچ کرنا صدقہ ہے

راوی:

وعن أبي مسعود قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إذا أنفق المسلم نفقة على أهله وهو يحتسبها كانت له صدقة "

حضرت ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ۔ جو مسلمان اپنے اہل یعنی بیوی اور اقرباء پر کچھ خرچ کرتا ہے اور اس میں ثواب کی توقع رکھتا ہے تو اس کا یہ خرچ اس کے حق میں (بڑا مقبول) صدقہ ہو جاتا ہے۔ (بخاری ومسلم)

یہ حدیث شیئر کریں