مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 754

دعا عبادت کا خلاصہ ہے

راوی:

وعن أنس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " الدعاء مخ العبادة " . رواه الترمذي

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ دعا عبادت کا مغز ہے۔ (ترمذی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ دعا عبادت کا خلاصہ ہے اور اس کا مقصود باالذات ہے کیونکہ عبادت کی حقیقت اور اس کا خلاصہ عاجزی اور اپنے آپ کو ذلیل و کمتر سمجھنا ہے اور یہی چیز دعا میں حاصل ہوتی ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں