مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ تسبیح ، تحمید تہلیل اور تکبیر کے ثواب کا بیان ۔ حدیث 830

بہتر کلام تسبیح وتحمید

راوی:

وعن أبي ذر قال : سئل رسول الله صلى الله عليه و سلم أي الكلام أفضل ؟ قال : " ما اصطفى الله لملائكته : سبحان الله وبحمده " . رواه مسلم

حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کون سا کلام بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ کلام جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے فرشتوں کے لئے چن لیا ہے (اور وہ یہ ہے) سبحان اللہ وبحمدہ ۔ (مسلم)
تشریح
چن لیا ہے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ذکر میں سے اس کلمہ کو اپنے فرشتوں کے لئے چن لیا ہے اور اس کلمہ کی انتہائی فضیلت کی وجہ سے انہیں حکم دیا کہ وہ اسے ہمیشہ پڑھتے رہا کریں۔
سبحان اللہ وبحمدہ چاروں کلموں یعنی سبحان اللہ والحمدللہ والا الہ الا اللہ و اللہ اکبر کا اختصار ہے کیونکہ تشریح میں شرک کی نفی بھی ہوتی ہے جو تہلیل کا حاصل ہے اور اس سے اللہ اکبر یعنی بہت بڑا ہونا بھی لازم آتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں