مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ مختلف اوقات کی دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 954

کسی نئی جگہ ٹھہرتے وقت کی دعا

راوی:

وعن خولة بنت حكيم قالت : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " من نزل منزلا فقال : أعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق لم يضره شيء حتى يرحل من منزله ذلك " . رواه مسلم

حضرت خولہ بنت حکیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے سنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے جو شخص کسی نئی جگہ (خواہ سفر کی حالت میں یا حضر میں ) آئے اور پھر یہ کلمات کہے تو اس کو کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی یہاں تک کہ وہ اس جگہ سے کوچ کر جائے اور وہ کلمات یہ ہیں دعا (اعوذ بکلمات اللہ التامات من شر ماخلق) پناہ مانگتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے کامل کلمات (یعنی اس کے اسماء و صفات یا اس کی کتابوں ) کے ذریعہ اس چیز کی برائی سے جو پیدا کی ہے۔ (مسلم )

یہ حدیث شیئر کریں