مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ آداب سفر کا بیان ۔ حدیث 1000

آداب سفر کا بیان

راوی:

اس باب میں احادیث نقل ہوں گی جن سے سفر کے آداب اور طور طریقے معلوم ہوں گے ، سفر خواہ جہاد کا ہو یا حج کا یا ان کے علاوہ اور کسی طرح کا ۔
واضح رہے کہ " سفر کے آداب " بہت ہیں بعض تو اس طرح کے ہیں کہ ان کا تعلق سفر سے شروع کرنے سے پہلے سے ہے اور بعض آداب اس نوعیت کے ہیں کہ ان کا لحاظ سفر کے دوران ہونا چاہئے اور بعض آداب ایسے ہیں جو سفر سے واپس آنے پر ملحوظ رہنے چاہئیں ، ان میں سے کچھ کے بارے میں اس باب میں منقول احادیث اور ان کی تشریحات سے معلوم ہوگا لیکن اس کی سب سے عمدہ تفصیل احیاء العلوم میں مذکور ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں