مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ کفاروں کا بیان۔ ۔ حدیث 1043

مجاہدین اسلام کو ایک خاص ہدایت

راوی:

وعن عصام المزني قال بعثنا رسول الله صلى الله عليه و سلم في سرية فقال : " إذا رأيتم مسجدا أو سمعتم مؤذنا فلا تقتلوا أحدا " . رواه الترمذي وأبو داود

اور حضرت عصام مزنی کہتے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (جہاد کے لئے ) ایک چھوٹے لشکر میں روانہ کیا اور فرمایا کہ " جب (کسی جگہ ) تم کوئی مسجد دیکھو یا مؤذن کو اذان دیتے سنو تو وہاں کسی کو قتل نہ کرنا ۔" (ترمذی، ابوداؤد )

تشریح :
مطلب یہ ہے کہ اگر تم کسی جگہ شعار اسلام میں کوئی قولی یا فعلی علامت پاؤ تو اس وقت تک کسی کو قتل نہ کرو جب کہ یہ ظاہر نہ ہو جائے کہ کون مؤمن ہے اور کون کافر ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں