مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ بیع سلم کا بیان ۔ ۔ حدیث 115

بیع سلم کی مبیع کو قبل قبضہ فروخت کرنے کی ممانعت

راوی:

2891 – [ 9 ] ( لم تتم دراسته )
عن أبي سعيد الخدري قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من أسلف في شيء فلا يصرفه إلى غيره قبل أن يقبضه " . رواه أبو داود وابن ماجه

حضرت ابوسعید خدری راوی ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا جو شخص کسی چیز کے لئے بیع سلم کا معاملہ کرے تو اس چیز کو قبضہ میں کرنے سے پہلے کسی دوسرے کی طرف منتقل نہ کرے ۔

تشریح :
کسی دوسرے کی طرف منتقل نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ جب تک وہ چیز اپنے قبضہ میں وہ آ جائے اسے کسی دوسرے کے ہاتھ فروخت نہ کرے اور نہ ہبہ کرے یا یہ مطلب ہے کہ اس چیز کو کسی دوسری چیز سے نہ بدلے یعنی جس چیز کی بیع سلم کی ہوئی ہے معاملہ کے مطابق اسی کو لے قبل قبضہ اس کے بدلے میں کوئی دوسری چیز نہ لے۔

یہ حدیث شیئر کریں