مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ فرائض کا بیان ۔ حدیث 271

مسلم، غیرمسلم کا اور غیرمسلم، مسلم کا وارث نہیں ہوتا

راوی:

عن عبد الله بن عمرو قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لا يتوارث أهل ملتين شتى " . رواه أبو داود وابن ماجه
(2/190)

3047 – [ 7 ] ( لم تتم دراسته )
ورواه الترمذي عن جابر

حضرت عبداللہ بن عمرو کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دو مختلف مذہب کے لوگوں کے درمیان وارثت قائم نہیں ہوتی (ابوداؤد ابن ماجہ) امام ترمذی نے اس روایت کو حضرت جابر سے نقل کیا ہے ۔

تشریح :
مطلب یہ ہے کہ نہ تو مسلمان غیر مسلمان کا وارث ہو سکتا ہے اور نہ غیر مسلمان ، مسلمان کا وارث بن سکتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں