مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ جو عورتیں مرد پر حرام ہیں ان کا بیان ۔ حدیث 388

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے دایہ حلیمہ کی تعظیم وتکریم

راوی:

وعن أبي الطفيل الغنوي قال : كنت جالسا مع النبي صلى الله عليه و سلم إذ أقبلت امرأة فبسط النبي صلى الله عليه و سلم رداءه حتى قعدت عليه فلما ذهبت قيل هذه أرضعت النبي صلى الله عليه و سلم . رواه أبو داود

اور حضرت ابوطفیل غنوی کہتے ہیں کہ ایک دن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک ایک خاتون یعنی دایہ حلیمہ آئیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تعظیم و تکریم اور ان کی خوشی کے لئے اپنی چادر مبارک بچھا دی اور وہ اس پر بیٹھ گئیں پھر جب وہ کہیں چلی گئیں تو ان لوگوں کو جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس تعظیم و تکریم کی وجہ سے اور آپ کی مبارک چادر پر ان خاتون کے بیٹھ جانے سے حیران و متعجب تھے) بتایا گیا کہ یہ وہ خاتون ہیں جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلایا ہے ( ابوداؤد)

یہ حدیث شیئر کریں