مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ ولیمہ کا بیان ۔ حدیث 414

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے بڑا ولیمہ حضرت زیبن کے نکاح میں کیا تھا۔

راوی:

وعنه قال : ما أولم رسول الله صلى الله عليه و سلم على أحد من نسائه ما أولم على زينب أولم بشاةوعنه قال : أولم رسول الله صلى الله عليه و سلم حين بنى بزينب بنت جحش فأشبع الناس خبزا ولحما . رواه البخاري

اور حضرت انس کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی کسی بھی زوجہ مطہرہ کا اتنا بڑا ولیمہ نہیں کیا جتنا بڑا ولیمہ حضرت زینب کے نکاح کے وقت کیا تھا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے نکاح میں ایک بکری کا ولیمہ کیا تھا (بخاری ومسلم)

تشریح :
اس سے پہلے حدیث کی تشریح میں جو یہ بتایا گیا تھا کہ بکری کا ذکر بیان تکثیر کے لئے ہے تو اس حدیث سے اس بات کی تائید ہوتی ہے کہ ایسا ولیمہ جس میں ایک بکری استعمال کی گی ہو ایک بڑے اور کثیر خرچ ولیمہ کی حیثیت رکھتا ہے۔
اور حضرت انس کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زینب بنت جحش کے ساتھ شب زفاف گزارنے کے بعد ولیمہ کیا اور اس ولیمہ میں لوگوں کا پیٹ گوشت اور روٹی سے بھر دیا (بخاری )

یہ حدیث شیئر کریں