مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ ولیمہ کا بیان ۔ حدیث 421

حضرت صفیہ کا ولیمہ

راوی:

عن أنس أن النبي صلى الله عليه و سلم أولم على صفية بسويق وتمر . رواه أحمد والترمذي وأبو داود وابن ماجه

اور حضرت انس کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المؤمنین حضرت صفیہ کا ولیمہ ستو اور کھجور کے ساتھ کیا تھا ۔ (احمد ترمذی ابوداؤد ابن ماجہ)

تشریح :
حضرت صفیہ کے ولیمہ کے سلسلہ میں جو حدیث پہلے گزری ہے اس میں ان کے ولیمہ کا کھانا حیس ذکر کیا گیا تھا جب کہ یہاں ستو اور کھجور کا ذکر ہے۔ ان دونوں روایتوں میں اس طرح مطابقت ہو گی کہ حضرت صفیہ کے ولیمہ میں دونوں چیزیں تھیں حیس بھی تھا اور ستو اور کھجوریں بھی تھیں راویوں میں سے جس نے جو دیکھا اسی کو بیان کر دیا ۔

یہ حدیث شیئر کریں