مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ لعان کا بیان ۔ حدیث 473

امانت دار بیوی کی فضیلت

راوی:

وعن ابن عباس رضي الله عنهما : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " أربع من أعطيهن فقد أعطي خير الدنيا والآخرة : قلب شاكر ولسان ذاكر وبدن على البلاء صابر وزوجة لا تبغيه خونا في نفسها ولا ماله " . رواه البيهقي في شعب الإيمان

اور حضرت ابن عباس راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چار چیزیں ایسی ہیں کہ وہ جس شخص کو مل جائیں اس کو دنیا وآخرت کی بھلائی نصیب ہو جائے اول حق تعالیٰ کی نعمتوں پر اس کا شکر ادا کرنے والا دل، دوم خوشی اور رنج ہر حالت میں اللہ تعالیٰ کو یاد کرنیوالی زبان، سوم بلاؤں پر صبر کرنیوالا جسم اور چہارم وہ عورت جو اپنی ذات اور اپنے خاوند کے مال میں خیانت نہ کرے۔ اس روایت کو بیہقی نے شعب الایمان میں نقل کیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں