مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ لعان کا بیان ۔ حدیث 480

طلاق کوئی اچھی چیز نہیں ہے

راوی:

وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " أبغض الحلال إلى الله الطلاق " . رواه أبو داود

اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مباح چیزوں میں سے اللہ کے نزدیک مبغوض ترین چیز یعنی سب سے بری) چیز طلاق ہے (ابوداؤد)

تشریح :
مطلب یہ ہے کہ اگرچہ طلاق حلال ومباح ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے نزدیک مبغوض ومکروہ ہے چنانچہ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو اگرچہ مباح ہیں مگر مکروہ ناپسندیہ سمجھی جاتی ہیں مثلا فرض نماز بلا عذر گھر میں پڑھنا اسی طرح غصب کی ہوئی زمین پر نماز پڑھنا اگرچہ مباح ہے کہ فرض ادا ہوتا ہے لیکن مکروہ ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں