مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ قصاص کا بیان ۔ حدیث 617

قصاص کا بیان

راوی:

اصطلاح شریعت میں " قصاص کا مفہوم ہے ، قاتل کی جان لینا ، جس شخص نے کسی کو ناحق قتل کر دیا ہو اس کو مقتول کے بدلے میں قتل کر دینا ! یہ لفظ قص اور قصص سے " نکلا ہے جس کے لغوی معنی ہیں کسی کے پیچھے پیچھے جانا ، چونکہ مقتول کا ولی قاتل کا پیچھا پکڑتا ہے تا کہ اسے مقتول کے بدلے میں قتل کرائے اس لئے قاتل کی جان لینے کو قصاص کہا جاتا ہے ، ویسے قصاصات کے معنی مساوات ( برابری ) کے بھی ہیں ۔ " قصاص " پر اس معنی کا اطلاق اس طرح ہوتا ہے کہ جب قاتل کو مقتول کے بدلے میں قتل کر دیا جاتا ہے تو مقتول کا ولی اور قاتل یا مقتول اور قاتل برابر ہو جاتے ہیں ۔ کیونکہ قصاص میں قاتل کے ساتھ وہی سلوک کیا جاتا ہے جو قاتل نے مقتول کے ساتھ کیا تھا ۔

یہ حدیث شیئر کریں