مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ جس پر حد جاری کی جائے اس کے حق میں بد دعا نہ کرنے کا بیان ۔ حدیث 771

جس پر حد جاری کی جائے اس کے حق میں بددعا نہ کرنے کا بیان

راوی:

اس باب میں یہ بیان کیا جائے گا کہ اگر کوئی شخص کسی ایسے گناہ کا ارتکاب کرے جس کی وجہ سے وہ حد (شرعی سزا ) کا مستوجب ہوتا ہو اور پھر اس پر وہ حد جاری ہو جائے تو اس کے حق میں کسی طرح کی بد دعا نہ کی جائے جیسا کہ جب ایک شخص نے ایک شراب پینے والے کے حق میں یہ بددعا کی ( اخزاک اللہ) یعنی اللہ تعالیٰ تجھ کو ذلیل ورسوا کرے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ یوں نہ کہو بلکہ اس کے حق میں مغفرت ورحمت کی دعا کرو ۔

یہ حدیث شیئر کریں