مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ تعزیر کا بیان ۔ حدیث 778

مجرم کے منہ پر نہ مارو

راوی:

عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " إذا ضرب أحدكم فليتق الوجه " . رواه أبو داود

حضرت ابوہریرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جب تم میں سے کوئی شخص (کسی مجرم کو سزاء ) مارے تو اس کو چاہئے کہ وہ (اس مجرم کے ) منہ کو بچائے ۔" (ابوداؤد )

تشریح :
مطلب یہ ہے کہ کسی شخص کو بطور حد کوڑے مارے جائیں یا بطور تعزیر وتادیب اس کی پٹائی کی جائے تو بہرصورت یہ ضروری ہے کہ اس کے چہرے کو بچایا جائے یعنی اس کے چہرے پر نہ مارا جائے ۔

یہ حدیث شیئر کریں