مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ جن بیوع سے منع کیا گیا ہے ان کا بیان ۔ حدیث 81

شہری آدمی کسی دیہاتی کا مال فروخت نہ کرے

راوی:

وعن جابر رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لا يبع حاضر لباد دعوا الناس يرزق الله بعضهم من بعض " . رواه مسلم

حضرت جابر کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شہری آدمی دیہاتی کا مال فروخت نہ کرے لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دو کہ اللہ تعالیٰ کسی کے ذریعہ کسی کو رزق پہنچاتا ہے (مسلم)

تشریح :
حدیث کے آخری جملے کا مطلب یہ ہے کہ دیہاتیوں کو ان کے حال پر چھوڑ دو کہ وہ باہر سے غلہ لا شہر میں سستے داموں فروخت کریں اور اسطرح وہ اہل شہر کے رزق میں وسعت وفراخی کا باعث بنیں بقیہ حدیث کی وضاحت حضرت ابوہریرہ کی روایت کی تشریح میں کی جا چکی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں