مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ حاکموں پر آسانی و نرمی کے واجب ہونے کا بیان ۔ حدیث 855

قیامت کے دن عہد شکن کی رسوائی

راوی:

وعن ابن عمر أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " إن الغادر ينصب له لواء يوم القيامة فيقال : هذه غدرة فلان بن فلان "
(2/347)

3726 – [ 5 ] ( متفق عليه )
وعن أنس عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " لكل غادر لواء يوم القيامة يعرف به "
(2/347)

3727 – [ 6 ] ( صحيح )
وعن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " لكل غادر لواء عند استه يوم القيامة " . وفي رواية : " لكل غادر لواء يوم القيامة يرفع له بقدر غدره ألا ولا غادر أعظم من أمير عامة " . رواه مسلم

اور حضرت ابن عمر کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " قیامت کے دن عہد شکن (کی فضیحت ورسوائی کے لئے ) ایک نشان کھڑا کیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ یہ فلاں ابن فلاں کی عہد شکنی کی علامت ہے ۔" (بخاری ومسلم)

اور حضرت انس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لئے ایک نشان (مقرر ) ہوگا جس کے ذریعہ وہ پہچانا جائے ۔ (بخاری ومسلم )

اور حضرت ابوسعید نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا قیامت کے دن ہر عہد شکن (کی رسوائی وفضیحت کی تشہیر) کے لئے اس کے مقعد کے قریب ایک نشان ہوگا اور ایک روایت میں یوں ہے کہ " قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لئے شکن کے لئے ایک نشان ہوگا جو اس کی عہد شکنی کے بقدر بلند کیا جائے گا ۔ (یعنی اس کی جتنی زیادہ عہد شکنی ہوگی اسی قدر وہ نشان اور اس کی تشہیر زیادہ ہوگی ) خبردار ! کوئی عہد شکن عہد شکنی کے اعتبار سے امام عام (یعنی حکمران وقت ) سے بڑا نہیں (یعنی حکمران کی عہد شکنی سب سے بڑی عہد شکنی ہے ۔" (مسلم )

یہ حدیث شیئر کریں