مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ قضیوں اور شہادتوں کا بیان ۔ حدیث 891

بہترین گواہ کون ہے

راوی:

وعن زيد بن خالد قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " ألا أخبركم بخير الشهداء ؟ الذي يأتي بشهادته قبل أن يسألها " . رواه مسلم

اور زید ابن خالد کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " کیا میں تہیں بہترین گواہوں کے بارے میں نہ بتا دوں ؟ (سنو کہ ) گواہوں میں بہترین گواہ وہ ہے جو گواہی طلب کئے جانے سے پہلے گواہی دے دے ۔" (مسلم )

تشریح :
مطلب یہ ہے کہ گواہی دراصل " بیان حقیقت " کا دوسرا نام ہے اور حقیقت بیان کرنے کو طلب ودرخواست پر موقوف رکھنا غیرموزوں بات ہے ۔ لہٰذا بہترین گواہ وہ ہے جو گواہی طلب کئے جانے سے پہلے اور قبل اس کے اس سے پوچھا جائے کہ کیا تم وہ ہو اور یہ کہ کیا تم گواہی دینا چاہتے ہو، وہ از خود گواہی دیدے اور اس طرح حق کو ظاہر کرنے کی ذمہ داری پوری کرے ۔

یہ حدیث شیئر کریں