مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 922

ہمیشہ امت محمدی کی کوئی نہ کوئی جماعت برسر جہاد رہے گی

راوی:

وعن جابر بن سمرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لن يبرح هذا الدين قائما يقاتل عليه عصابة من المسلمين حتى تقوم الساعة " . رواه مسلم

اور حضرت جابر ابن سمرہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " یہ دین ہمیشہ قائم رہے گا اور مسلمانوں میں سے ایک نہ ایک جماعت اس دین کی حفاظت کے لئے قیامت (قائم ہونے کے قریب ) تک لڑتی رہے گی (یعنی روئے جہاد سے خالی نہیں رہے گی کہیں نہ کہیں اور کسی نہ کسی صورت میں ہمیشہ جہاد ہوتا رہے گا ۔' ' (مسلم )

تشریح :
طیبی کہتے ہیں کہ یہ عبارت (یقاتل علیہ) الخ جملہ مستانفہ ہے جس کا مقصد پہلی عبارت کی وضاحت کرنا ہے اس طرح حاصل یہ ہوگا کہ یہ دین اسی سبب سے قائم رہے گا کہ مسلمانوں میں سے کوئی نہ کوئی جماعت قوم ہمیشہ دین کے دشمنوں سے لڑتی رہے گی اور اللہ کے باغیوں کا دعوی سرنگوں کرتی رہے گی ۔

یہ حدیث شیئر کریں