مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ امر بالمعروف کا بیان ۔ حدیث 1059

ظالم کی مدد واعانت ایمان کے منافی ہے

راوی:

وعن أوس بن شرحبيل أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول من مشى مع ظالم ليقويه وهو يعلم أنه ظالم فقد خرج من الإسلام

" حضرت اوا بن شرحبیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا جو شخص کسی ظالم کی تقویت وتائید کے لئے اس کے ساتھ چلے یعنی اس کی موافقت وحمایت کرے اور وہ یہ جانتا ہو کہ (جس شخص کی مدد وتائید کر رہا ہے ) وہ ایک ظالم انسان ہے تو وہ شخص اسلام سے خارج ہوجاتا ہے یعنی وہ کمال ایمان سے محروم ہوجاتا ہے" ۔

یہ حدیث شیئر کریں