مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ خدا کی اطاعت و عبادت کے لئے مال اور عمر سے محبت رکھنے کا بیان ۔ حدیث 1196

بڑھاپے کی حرص

راوی:

وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال لا يزال قلب الكبير شابا في اثنين في حب الدنيا وطول الأمل . متفق عليه

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ بوڑھے کا دل ہمیشہ دو باتوں میں جوان (قوی) رہتا ہے ایک تو دنیا کی محبت میں اور دوسرے آرزو کی درازی میں۔ (اور یہ دونوں ہی باتیں مضر ہیں کیونکہ دنیا کی محبت موت کو عزیز نہیں رکھنے دیتی اور آرزوئے درازی عمر، تاخیر عمل اور کوتاہی عمل کی مقتضی ہوتی ہے۔ بخاری ، مسلم)

یہ حدیث شیئر کریں