مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ دکھلاوے اور ریاکاری کا بیان ۔ حدیث 1209

اللہ کی طاعت وعبادت کے لئے مال اور عمر سے محبت رکھنے کا بیان

راوی:

" استحباب" کے معنی ہیں، اچھا جاننا، پسند کرنا، " مال" کے معنی ہیں خواستہ، یعنی وہ چیز جس کی چاہ و خواہش رکھی جائے ، اس کی جمع " اموال" ہے اور " مال" اصل میں " میل" سے مشتق ہے جس کے معنی ہیں مائل ہونا، راغب ہونا، چنانچہ دھن دولت، اسباب و سامان اور جائداد وغیرہ کو" مال" اسی لئے کہا جاتا ہے کہ انسان ان چیزوں کی طرف طبعی طور پر رغبت و میلان رکھتا ہے۔ " عمر" کے معنی ہیں زندگی، زندہ رہنے کی مدت۔
اس باب میں وہ احادیث نقل کی جائیں گی جن سے معلوم ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کی طاعت و عبادت کی خاطر، دین کی خدمت کے لئے اور اخروی فلاح و بہبود کے امور انجام دینے کی غرض سے مال و دولت کی خواہش و طلب اور درازی عمر کی آرزو رکھنا جائز ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں