مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ خواب کا بیان ۔ حدیث 556

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کرنے سے متعلق ایک خواب

راوی:

وعن ابن خزيمة بن ثابت عن عمه أبي خزيمة رضي الله عنهم أنه رأى فيما يرى النائم أنه سجد على جبهة النبي صلى الله عليه وسلم فأخبره فاضطجع له وقال صدق رؤياك فسجد على جبهته . رواه في شرح السنة .
وسنذكر حديث أبي بكرة كأن ميزانا نزل من السماء في باب مناقب أبي بكر وعمر رضي الله عنهما .

اور حضرت خزیمہ بن ثابت اپنے چچا حضرت ابوخزیمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے اس حالت میں جس میں سونے والا دیکھتا ہے یعنی خواب میں دیکھا کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کیا ہے ، پھر انہوں نے یہ خواب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (وہ خواب سن کر ) ابوخزیمہ کی خاطر لیٹ گئے (تاکہ وہ پیشانی اقدس پر سجدہ کر لیں ) اور فرمایا کہ اپنے خواب کو سچا کرو یعنی اپنے خواب کے مطابق عمل کرو ، چنانچہ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کر لیا ۔ (شرح السنۃ) اور حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یہ روایت کان میزانا نزل من السماء کو مناقب ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کے باب نقل کیا جائے گا ۔"

تشریح
یہ حدیث اس بات پر اگر کسی شخص نے یہ خواب دیکھا کہ روزہ رکھا ہے ، یا نماز پڑھی ہے ، یا صدقہ یا خیرات کیا ہے اور کسی بزرگ کی زیارت کی زیارت کی ہے وغیرہ وغیرہ تو اس خواب کے مطابق عالم بیداری میں نماز پڑھنا یا روزہ رکھنا یا صدقہ خیرات کرنا ، یا اس بزرگ کی زیارت کر لینا مستحب ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں