مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ صور پھونکے جانے کا بیان ۔ حدیث 100

صور کیا ہے ؟

راوی:

وعن عبد الله بن عمرو عن النبي صلى الله عليه وسلم قال الصور قرن ينفخ فيه . رواه الترمذي وأبو داود والدارمي .

" اور حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " صور ایک سینگ ہے جس کو پھونکا جائے گا ۔ " ( ترمذی )

تشریح :
" جس کو پھونکا جائے گا " کا مطلب یہ ہے کہ اس کو حضرت اسرافیل علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے حکم سے دو مرتبہ پھونکیں گے ایک بار تو سب کو مارنے کے لئے اور دوسری بار سب جگانے کے لئے ۔
بعض حضرات نے بیان کیا ہے کہ اس سینگ یعنی صور کا وہ سرا جس کو حضرت اسرافیل علیہ السلام اپنے منہ میں لگائے پھونکنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں ، گول ہے اور اس کی گولائی زمین اور آسمانوں کے برابر ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں