مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 608

" صحابی " کو جاننے کا ذریعہ

راوی:

جوبھی " صحابی " ہے اس کا صحابی ہونا تواتر کے ذریعہ جانا جاتا ہے جیسا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر فاروق کا صحابی ہونا تواتر کے ساتھ ثابت ہے ۔ یا خبر مشہور کے ذریعہ جانا جاتا ہے یا کوئی صحابی اپنے غیر کے بارے میں بیان کرے کہ وہ صحابی ہے یاخود صحابی اپنے بارے میں کہے کہ میں صحابی ہوں بشرطیکہ وہ روایت کے سلسلہ معیار پر پورا اترتا ہو اور عادل ہو ویسے یہ بات ملحوظ رہے کہ کتاب وسنت اور اجماع معتبر سے واضح طور پر ثابت ہے کہ تمام صحابہ عدول ہیں ۔"

یہ حدیث شیئر کریں