مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 622

قیامت کے دن جو صحابی سے اٹھے گا وہاں کے لوگوں کو جنت لے جائے گا

راوی:

وعن عبد الله بن بريدة عن أبيه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " ما من أحد من أصحابي يموت بأرض إلا بعث قائدا ونورا لهم يوم القيامة " . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب وذكر حديث ابن مسعود " لا يبلغني أحد " في باب " حفظ اللسان "

اور حضرت عبداللہ ابن بریدہ اپنے والد (حضرت ابوموسیٰ اشعری ) سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " میرے صحابہ میں سے جس زمین میں مرے گا وہاں اپنی قبر سے قیامت کے دن اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ اس زمین کے لوگوں کو جنت کی طرف کھینچ کرلے جانے والا ہوگا ، اور ان کے لئے نور (یعنی جنت کا راستہ دکھانے والا ) ہوگا " اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے اور حضرت ابن مسعود کی روایت کردہ حدیث لایبلغنی احدالخ (جس میں صحابہ کا ذکر ہے اور جس کو صاحب مصابیح نے اس باب میں نقل کیا تھا ) پیچھے باب حفظ اللسان میں نقل کی جاچکی ہے ۔"

یہ حدیث شیئر کریں