مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ حضرت عمر کے مناقب وفضائل کا بیان ۔ حدیث 650

حضرت عمر کا وصف حق گوئی

راوی:

عن ابن عمر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إن الله جعل الحق على لسان عمر وقلبه " . رواه الترمذي وفي رواية أبي داود عن أبي ذر قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " إن الله وضع الحق على لسان عمر يقول به "

" حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔" اللہ تعالیٰ نے عمر کی زبان پر اور ان کے قلب میں حق وصداقت جاری فرمادیا ہے ۔" (ترمذی )

تشریح :
اور ابوداؤد کی روایت میں جو حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ مروی ہے یوں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " اللہ تعالیٰ نے عمر کی زبان پر حق رکھ دیا ہے " اسی لئے وہ حق بات کہتے ہیں (حق کے علاوہ اور کوئی بات ان کے منہ سے نہیں نکلتی ۔"

یہ حدیث شیئر کریں