مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 826

حضرت عائشہ کی فضیلت

راوی:

وعن أبي سلمة أن عائشة قالت : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " يا عائش هذا جبريل يقرئك السلام " . قالت : وعليه السلام ورحمة الله . قالت : وهو يرى ما لا أرى متفق عليه

اور حضرت ابوسلمہ (تابعی ) سے روایت ہے کہ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے (ایک روز مجھ سے ) فرمایا : عائشہ! یہ جبرائیل علیہ السلام (یہاں میرے سامنے ) ہیں تم کو سلام کہتے ہیں ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے (اس سلام کے جواب میں ) کہا وعلیہ السلام و رحمتہ اللہ (اور جبرائیل تم پر بھی اللہ کی سلامتی اور راحت نازل ہو ) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان (جبرائیل ) کو دیکھ رہے تھے اور میں ان کو نہیں دیکھ رہی تھی ۔ ' (بخاری ومسلم )

یہ حدیث شیئر کریں