مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 829

حضرت سودہ رضی اللہ عنہا

راوی:

حضرت سودہ رضی اللہ عنہا
حضرت سودہ بنت زمعہ سکران بن عمرو بن عبدور کے نکاح میں تھیں جو ان کے عم زاد تھے انہوں نے اسلام قبول کیا پھر ان کی ترغیب پر سکران بھی مسلمان ہو گئے اور دونوں میاں بیوی ہجرت کر کے حبشہ چلے گئے حبشہ میں سکران کا انتقال ہو گیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دلداری کے لئے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وفات کے بعد ١٠نبوی میں ان سے نکاح کر لیا اس وقت تک آپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح نہیں کیا تھا اور حضرت سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی عمر پچاس سال تھی ایک زمانہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض حالات کے تحت ان کو طلاق دینی چاہی مگر پھر ان کی درخواست پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ارادہ منسوخ کر دیا تھا اور اسی وقت سے انہوں نے اپنی باری حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو دے دی تھی ان کا انتقال ١٩ھ کے ماہ شوال میں مدینہ میں ہوا جب کہ ایک روایت میں ان کا سن وفات ٥٤ اور ایک روایت میں ٤١منقول ہے ۔ "

یہ حدیث شیئر کریں