مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 830

حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا

راوی:

حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا
حضرت حفصہ امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی بیٹی ہیں ان کی ماں کا نام زینب بنت مظعون تھا یہ پہلے جیش بن عقافہ سہمی کے نکاح میں تھیں اپنے خاوند حضرت جیش کے ساتھ مکہ سے ہجرت کی اور مدینہ آ گئی تھیں غزوہ بدر میں حضرت جیش رضی اللہ عنہ شیہد ہو گئے ۔ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کا نکاح حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ یا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے کرنا چاہا لیکن ان دونوں نے انکار کر دیا تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا پیغام ڈالا اور شعبان ٣ھ میں ان کا نکاح کیا ایک موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک طلاق دیدی تھیں لیکن جب آپ کے پاس وحی آئی کہ حفصہ رضی اللہ عنہ سے رجوع کر لیجئے کیونکہ وہ بہت عبادت گزار بہت روزہ دار عورت ہے اور وہ جنت میں آپ کی زوجہ ہے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے رجوع کر لیا صحابہ تابعین کی ایک جماعت ان سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث نقل کرتی ہے انہوں نے بعمر ٦٠سال شعبان ٤٥ھ میں وفات پائی :

یہ حدیث شیئر کریں