مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ قیامت صرف برے لوگوں پر قائم ہوگی ۔ حدیث 86

اس بات کا بیان کہ قیامت صرف برے لوگوں پر قائم ہوگی

راوی:

اس باب میں جو احادیث منقول ہوں گی ان سے یہ واضح ہوگا کہ جب قیامت آنے کو ہوگی تو دنیا میں جتنے بھی نیک لوگ ہوں گے وہ سب مر جائیں گے ، صرف بدکار باقی رہیں گے ، اور پھر انہی پر قیامت قائم ہوگی، لہٰذا جب تک اس دنیا میں نیک لوگوں کا وجود رہے گا قیامت قائم نہیں ہوگی ! جیسا کہ پیچھے گزر چکا ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا عہد ختم ہو جانے کے بعد ایک خوشبودار ہوا چلے گی جس سے تمام مسلمان ومؤمنین مر جائیں گے اور دنیا میں صرف بدکار باقی رہ جائیں گے گدھوں کی طرح آپس میں اختلاط کریں گے ، اور پھر انہی بدکاروں پر قیامت قائم ہوگی ۔

یہ حدیث شیئر کریں