مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں ۔ حدیث 921

ایاس بن بکیر

راوی:

ایاس بن بکیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کا نام " ایا س" ہے اور بکیر کے بیٹے ہیں ، بعض نسخوں میں (بکر کی تصغیر ) کا لفظ لام کے ساتھ ، البکیر بھی مذکور ہوا ہے ، اور بعض حضرات نے بخاری کی روایت کے حوالہ سے اس لفظ کو بکیر بھی نقل کیا ہے ، بہر حال ایاس کا شمار مہاجرین اولین میں ہوتا ہے، غزوہ بدر میں بھی شریک تھے اور پھر بعد کے دوسرے جہادوں میں شریک ہوئے ، انہوں نے اور ان کے بھائی عامر بن بکیر نے مکہ میں اس زمانہ میں اسلام قبول کیا تھا جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دارارقم میں قیام پذیر تھے ۔ ان کی وفات ٣٤ھ میں ہوئی ۔ رضی اللہ عنہ ۔

یہ حدیث شیئر کریں