سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان۔ ۔ حدیث 1624

چاند دیکھ کر روزہ رکھنا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ عَجِبَ مِمَّنْ يَتَقَدَّمُ الشَّهْرَ وَيَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَصُومُوا وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے کہ وہ ایسے شخص کے بارے میں حیرانگی کا اظہار کرتے تھے جو (رمضان کا مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی) آغاز کردیتا تھا اور یہ فرمایا کرتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم اسے (یعنی پہلی کے چاند) کو دیکھ لو تو روزہ رکھنا شروع کردو اور اسے (شوال کی پہلی چاند کی) کو دیکھ لو تو روزے رکھنے بند کر دو اور اگر تم پر بادل آجائیں تو تیس دن کی تعداد پوری کرو۔

یہ حدیث شیئر کریں