سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ کھانے کا بیان ۔ حدیث 1937

کھانے سے فراغت کے بعد دعا کرنا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ حَدَّثَنَا ثَوْرٌ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَكَلَ أَوْ شَرِبَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ غَيْرَ مَكْفُورٍ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْ رَبِّنَا

حضرت ابوامامہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی کوئی چیز کھاتے یا کچھ پیتے یہ دعا کرتے تھے۔" ہر طرح کی حمد اللہ کے لئے مخصوص ہے ایسی حمد جو بہت زیادہ پاکیزہ ہو اور اس میں برکت موجود ہو اس میں کفر نہ ہو اور اسے دھتکارا نہ جائے اور ہمارا پروردگار اس سے بے نیازی اختیار نہ کرے۔

یہ حدیث شیئر کریں